توہین عدالت کیس: دانیال عزیز 5سال کےلیے نااہل ہوگئےہیں – Reporter's Diary…

توہین عدالت کیس: دانیال عزیز 5سال کےلیے نااہل ہوگئےہیں

celebrities dating shorter guys http://tennisclubpaimpol.fr/bisese/1534 عدلیہ مخالف تقریر کرنا مسلم لیگی رہنماءدانیال عزیز کو مہنگا پڑگیا۔توہین عدالت کیس میں دانیال عزیزپرجرم ثابت ہوگیا،عدالت کی برخاستگی تک انھیں سزاسنادی گئی۔جسٹس عظمت سعیدکی عدم موجودگی میں جسٹس مشیرعالم نےفیصلہ پڑھ کرسنایا۔

mejores paginas de citas espaГ±a gratis

go http://diebrueder.ch/piskodral/8933 دانیال عزیز پر عمران خان کی بریت کے فیصلے کو اسکرپٹ کے مطابق کہنے، نگران جج پر نیب ریفرنس تیار کرانے اور جسٹس اعجاز الاحسن کے متعلق توہین آمیز تقریر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔​ توہین آمیز تقاریر اور بیانات پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے دانیال عزیز کیخلاف دو فروری کو از خودنوٹس لیا تھا۔

http://ecapguatemala.org.gt/poioe/1263 سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سات فروری سے تین مئی تک نو سماعتوں کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج بروز28 جون کوسنایاگیا۔ چیف جسٹس نے عدلیہ مخالف تقریر پر 2 فروری کو نوٹس لیا تھا۔ دانیال عزیز پر13 مارچ کوفرد جرم عائد کی گئی تھی،دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔ دانیال عزیز پر توہین عدالت کیس کا فیصلہ 3 مئی کو محفوظ کیا تھا۔

here عدالت نے دانیال عزیز کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔ دانیال عزیز کی عدم موجودگی کے باعث فیصلہ کچھ دیر کےلیے موخرکیاگیا۔ توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے۔احاطہ عدالت،انٹری گیٹ پرپولیس کی اضافی نفری تعینات تھی۔ کمرہ عدالت میں بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار تعینات تھے۔ بکتر بند گاڑی بھی سپریم کورٹ کے باہرموجود تھی۔

Order Tastylia Oral Strip فیصلےکےبعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کاکہناتھاکہ میرے خلاف 3 چارجزتھے۔ یہ چارجزمہینوں پُرانےتھے۔ ان میں پہلا چارج یہ تھاکہ ایک پریس کانفرنس کاگواہ پیش ہواجس نے دوران جرح یہ تسلیم کیاکہ جو لفظ اخبار میں لکھے گئےوہ دانیال عزیز نے کہے ہی نہیں۔ پریس کانفرنس والےالزام سےبری کردیاگیا۔دوسرے چارجز میں ڈان نیوز کی خبرتھی اوراس خبر کی ٹرانسکرپٹ مانگی گئی۔عدالت کی جانب سے اس خبر کی ویڈیو فراہم کی گئی۔

watch ذرائع نےدعوی کیاہے کہ دانیال عزیز عدالتی سے سزاملنےکی وجہ سے 5سال کےلیے نااہل ہوگئےہیں۔ امکان ہےکہ وہ عام انتخابات میں حصہ لینےکےلیے اہل نہیں ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *