ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹادیا

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا چارج دے دیا گیا۔

 گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کیجانب سے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔

عاصمہ حامد کو ہٹائے جانے کے بعد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا چارج دے دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *