این اے 57 سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نااہل قرار

 این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو نااہل قرار دے دیا اور  کاغذات نامزدگی مسترد کردئے ۔

 اپیلٹ ٹریبونل نے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے این اے 57 سے شاہدخاقان عباسی کے کاعذات نامزدگی کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا ۔

درخواست گزار نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔

گذشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے شاہد خاقان عباسی کو این اے 53 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دتتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے حلقے میں اٹھ دفعہ منتخب ہوا اور اپنا وقار بلند رکھا، کبھی غیر جمہوری قوتوں سے نہیں ملا، حلقے کی بہتری کے لیے کیا کام کیا،میرے اس سے بہتر جواب نہیں تھا، میں نے یہی بہتر جواب سمجھا ہے، امتحان لینے والے نے کیا غلط سمجھا ، عوام کو حق دیں کہ وہ مسترد کریں نہ کہ ریٹرنگ آفیسر کو نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *