ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ،چیف جسٹس کا از خود نوٹس – Reporter's Diary…

ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ،چیف جسٹس کا از خود نوٹس

watch go چیف جسٹس ثاقب نثار نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر  ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وزارت داخلہ سے ٹارگٹ کلنگ پر فوری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

http://ramblingroseboutique.com/?prertwe=speed-dating-mackay&4f2=0f

http://www.capacuras.com/?rtyt=site-de-rencontre-pour-amoureux-des-animaux&a98=bd femme cherche l'amour سپریم کورٹ آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق چیف جسٹس نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ آمد پر ہزارہ برادری کے افراد سے ملاقات ہوئی تھی، ہزارہ برادری ڈر کے باعث درخواست نہیں دے رہے، میں نے انہیں 184 کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا لیکن وکیل میسر نہ ہونے پر انہوں نے درخواست نہیں دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے معاملے کا سوموٹو ایکشن لے لیا ہے،جن پر ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کاالزام ہے وہ کھلے عام جلسے کر رہے ہیں،حکومت بلوچستان ایکشن کیوں نہیں لیتی، امن و امان کی ذمہ کس کی ذمہ داری ہے؟۔

köpa flagyl 400 mg

http://web-impressions.net/fister/1840 source url جاری بیان میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہزارہ والوں کو یونیورسٹی میں داخلے نہیں ملتے،یونیورسٹی میں داخلے تو لے لیتے ہیں لیکن ان کا جانا بہت مشکل ہے، یہ لوگ اسکول اور اسپتال نہیں جاسکتے، کیا ہزارہ والے پاکستان کے شہری نہیں؟۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اب تک جتنی بھی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے اس کی تفصیلات پیش کی جائے۔ عدالت کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت 11 مئی کو مقرر کی گئی ہے، سماعت سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ہوگی

Leave a Reply

go site Your email address will not be published. Required fields are marked *