نااہلی معطل کرنے سے متعلق خواجہ آصف کی استدعا مسترد – Reporter's Diary…

نااہلی معطل کرنے سے متعلق خواجہ آصف کی استدعا مسترد

http://drybonesinthevalley.com/?tyiuds=js-forex سپریم کورٹ نے نااہلی معطل کرنے سے متعلق خواجہ آصف کی استدعا مسترد کردی ہے۔ جبکہ خواجہ آصف کی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرلی ہے

köpa viagra bali جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خواجہ آصف کی نااہلی معطل کرنے کی اپیل پر سماعت کی ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی نااہلی تین نکات پر ہوئی۔ یو اے ای میں ملازمت کا کنٹریکٹ، اقامہ، اثاثوں میں تنخواہ چھپانے اور بینک اکاؤنٹ ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔

buy Lyrica uk جس پر خواجہ آصف کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ میرے موکل پرالزام ہے کہ اقامہ رکھا۔ دوسرا الزام تنخواہ لینے اورکاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کاہے۔ جس بینک اکاؤنٹ میں 4 ہزار 400 درہم تھے اسے بھی ظاہر نہ کرنے کاالزام ہے۔ دبئی بینک اکاﺅنٹ میں کبھی کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی۔ یہ اکاﺅنٹ 2010ء میں کھولا گیا جو 7 جولائی 2000ء میں بند ہو گیا تھا

go to link منیر اے ملک نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں تین سال کے انکم ٹیکس کی ادائیگی کا پوچھا گیا۔ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ تین سال کے ٹیکس گوشوارے منسلک کیے۔

go here جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بیرون ملک ریسٹورنٹ کی بیچی گئی رقم خواجہ آصف نے ظاہر نہیں کی۔

go منیر اے ملک نے کہا کہ 2012ء کے گوشواروں میں بھی تنخواہ کا ذکر ہے، کاغذات نامزدگی میں 6.82 ملین غیرملکی زرمبادلہ ظاہرکیا۔

click here جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں غیرملکی تنخواہ صفرلکھی گئی ہے۔ کاغذات نامزدگی میں دونوں باتوں کی وضاحت نہیں کی گئی

http://sundekantiner.dk/bioret/221 منیر اے ملک نے کہا کہ گوشواروں میں غیرملکی تنخواہ اور 9 ہزار درہم کا بھی ذکر ہے، گوشواروں میں ذرائع آمدن اور تنخواہ بھی درج ہے۔ غیرملکی آمدن میں تنخواہ اور دبئی ہوٹل کے فروخت کی رقم کابھی ذکرہے۔

opcje binarne bonus bez depozytu خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ خرچ کردہ رقم اثاثہ نہیں ہوتی۔ انتخابی عذرداری درخواست میں غیر ملکی تنخواہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔ 2013ء میں الیکشن پٹیشن میں تنخواہ کو دفاع کے طور پرپیش نہیں کیا گیا۔

http://strom.com.br/mifer/6659 عثمان ڈار کو خواجہ آصف کی غیرملکی تنخواہ اور 6.8 ملین کے زرمبادلہ اور اقامے کا علم تھا۔ میرے موکل کے پاس متوقع حاصل ہونے والی تنخواہ نہیں تھی جوظاہر کی جاتی

wo binäre optionen handeln منیر اے ملک نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں وہی اثاثے بتائے جاتے ہیں جو ہاتھ میں ہوں۔ قابل وصول اثاثے بھی اثاثے ہوتے ہیں، خواجہ آصف کا اقامہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ لگایا گیا تھا۔

click جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الزام ہے خواجہ آصف وزیر ہوتے ہوئے غیرملکی ملازمت نہیں کرسکتے۔ درخواست گزار کا موقف ہے یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے، اسے کاروبار نہیں کیا جا سکتا۔ آپ مقدمہ پاناما کیس کے تناظر میں پیش کریں وہ ممکن ہو سکتا ہے۔ فیصلہ مفادات کے ٹکراؤ اور غیرملکی اکاؤنٹس چھپانے پر دیا گیا۔

منیر اے ملک نے عدالت سے خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد نااہلی معطل کرنے سے متعلق استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے خواجہ آصف اور عثمان ڈار کو اپنی تحریری معروضات دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ جبکہ سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *