میرا قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، مریم نواز – Reporter's Diary…

میرا قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، مریم نواز

como conocer hombres mayores اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں نےنہ کوئی چوری کی نہ کوئی ڈاکا ڈالا، میرا واحد قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں ، میں اپنے اس قصور کی ہرسزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔

recherche vtt homme occasion  سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 دن احتساب عدالت میں میرابیان ریکارڈ ہوا، بیان کے دوران127سوالات کےجوابات دیے، ایک سوال تھا کہ آپ پر مقدمہ کیوں بنایا گیا، اس سوال کا جواب عوام کے سامنے بھی پیش کرنا چاہتی ہوں۔

enter مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقدمہ ناانصافی کےخلاف کھڑےہونےپربنایاگیا، پاناماکیس میں جوفیصلہ آیا اس میں ایک ایک چیز سامنےلائی گئی، ایک ایک ثبوت سپریم کورٹ میں پیش ہواسوال جواب ہوئے، تمام سوال جواب پہلے موجود تھے، میرا کہیں ذکر نہیں تھا، ذکر موجود نہ ہونے پر بھی مجھے جےآئی ٹی میں بلایا گیا۔

https://www.gemeinde-stammham.de/destolo/1784 نواز شریف کی بیٹی نے کہا کہ اسکاجواب اس مائنڈسیٹ سےہےجوکہتاہےآپ کوسبق سکھائیں گے، یہاں سے میرے خلاف مقدمے کا آغاز ہوتا ہے، میں جانتی ہوں مجھے مقدمےمیں کیوں الجھایا  گیا، جانتی ہوں مجھے نیب میں کیوں پیش ہونا پڑا، جانتی ہوں مجھ پرریفرنس کیوں بنائے گئے، معلوم ہے مجھے کینسر زدہ ماں سے کیوں دور رہنا پڑا۔

follow site ،رہنما ن لیگ کا کا کہنا تھا کہ 70 سال کی تاریخ میں کسی خاتون نے اتنی پیشیاں نہیں بھگتیں، میں نے نہ کوئی چوری کی نہ کوئی ڈاکا ڈالا، میراقصوریہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، میری رگوں میں نوازشریف کا خون دوڑتا ہے۔

watch انھوں نے مزید کہا کہ میراقصور یہ ہے کہ میں اپنے باپ کو حق پر سمجھتی ہوں، میرا قصور ہے نوازشریف کے بیانیے کو ٹھیک سمجھتی ہوں، باپ بیٹی کا رشتہ نازک ہے، سوچا گیا بیٹی کو عدالت میں گھسیٹو، بیٹی کو کٹہرے میں دیکھے گا تو اسکے اعصاب جواب دے جائیں گے، ایسا سوچنے والے نوازشریف اور اس کی بیٹی کو نہیں جانتے۔

binäre optionen 60 sec مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف ووٹ کوعزت دو کا پرچم لے کرمیدان میں نکلا، میں اس جہاد میں نوازشریف کے ساتھ ہوں، اس لیےاس کےساتھ ہوں کہ اس کی بیٹی ہوں، اس لیے بھی کہ اس کونشانہ بنایا گیا، تمام روایات اور اقدار عداوت کی نذر ہوگئیں۔

https://mummiesclub.co.uk/bilbord/2558 نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ منصوبےبنانے والے سن لیں نوازشریف کی بیٹی اس کی کمزوری نہیں ، نواز شریف کی بیٹی اس کی طاقت ہے، میں پاکستان سےمحبت کرنے والے ہر باپ کی بیٹی ہوں، میں پاکستان کا نہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کا سر جھکنے دوں گی۔

enter ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کو امید اور یقین کی روشنی دی، نوازشریف پہلی بار ایک آمر کو کٹہرےمیں لایا، میرا واحد قصور یہ ہےکہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں ، میں اپنےاس قصورکی ہر سزا بھگتنے کے لیے تیارہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *