احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تیسری بار تبدیل کردیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تیسری بار تبدیل کردیا گیا ہے۔

نئے کنوینر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس محمد طاہر ہوں گے، نئے سربراہ سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سروسز اسپتال لاہورمیں ہلکی خوراک لینا اور چہل قدمی شروع کردی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے بازوکی ہڈی ٹھیک سے جُڑگئی ہے، زخم بھی ٹھیک ہے ،انھیں 7 سے10 دن اسپتال میں رکھا جاسکتا ہے اور ڈھائی سے3 ماہ میں وہ مکمل صحت یاب ہوجائیں گے

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہورکے سروسز اسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور احسن اقبال سے کہا کہ ہمت نہیں ہارنی ، ہم تمام لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر احسن اقبال کا مسکرا کر کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کی قیادت میں پُرعزم ہیں اوراُن کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *