وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، صادق سنجرانی

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، ابھی تک میں نےکوئی فیصلہ ہی نہیں کیا جو انہیں ناپسند ہو۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ رینجرز کے پروٹوکول کے ساتھ مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی ، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کیں اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے شاعر مشرق کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، ابھی تک کوئی ایسا فیصلہ ہی نہیں کیا جس پر انہیں اعتراض ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے، جس کی ثقافت اور روایات دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

بعد ازاں چیئرمین سینٹ نے داتا دربار پر بھی حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *