سندھ اسمبلی کے باہر خرم شیر زمان کا انوکھا احتجاج

سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم زمان گزشتہ کئی دنوں سے سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج  کر رہے ہیں لیکن آج انکے احتجاج کرنے کا انداز انوکھا ہوا

  بجلی کی لوڈشیدڈنگ اور سندھ حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم زمان وزرا کے لیے چوڑیاں لے آئے خرم زمان نے چوڑیوں کو زمین پر رکھ کر احتجاج کیا اور کہا کہ :  یہ چوڑیاں سب سے پہلے تو چیف منسٹر سندھ پہن لیں ، جب انکے کابینہ کا اجلاس ختم ہوجائے گا تو اجلاس کے بعد پاکستان پپلز پارٹی کی قیادت یہاں آکر چوڑیاں پہن لیں ، میں نے سندھ اسمبلی کے قدموں پر ان کے لیے لا کر رکھ دی ہے .

 مزید میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ خرم زمان نے کہا کہ یہ چوڑیاں اس لیے میں لایا ہوں کہ کراچی  میں مسلسل لوڈشیدڈنگ اور عوام کے ساتھ ظلم زیادتی ہو رہی ہے وہ ابھی تک ان سے حل نہیں ہو پا رہا، سندھ حکومت خاموش ہے اور وفاق کے سامنے اپنا مقدمہ نہیں لڑ پا رہی .

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *