امریکی سفارت کارہونےکایہ مطلب نہیں کہ ہمارےبندےمارے،جسٹس عامرفاروق

 امریکی سفارتکارکی گاڑی کی ٹکرسے شہری کی ہلاکت کےمعاملے پر آئندہ منگل تک ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالےجانےسےمتعلق رپورٹ طلب کرلی گئی ہے

اسلام آباد میں امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےسےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وزارت داخلہ اور خارجہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نےآئندہ منگل تک ملزم کانام ای سی ایل میں ڈالےجانےسےمتعلق رپورٹ طلب کرلی ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ملزم کا نام ای سی ایل میں نام ڈالے جانے سے متعلق کمیٹی بنی ہوئی ہے،کیس بھیج کررپورٹ عدالت میں جمع کرادیں گے۔

اس پرڈپٹی اٹارنی جنرل کوعدالت نے ریمارکس دئیے کہ کمیٹی کمیٹی نہ کھیلیں وہ تو تاحیات نہیں بھیٹھے گی۔

جسٹس عامرفاروق نےکہاکہ سفارتکارہونےکامطلب یہ نہیں کہ ہمارے بندے مارے۔ عدالت نے ریمارکس دئیےکہ نہ بیان لیا نہ بلڈ ٹیسٹ کرایا،پولیس خود کیسز خراب کرتی ہے

ایس ایچ اونے عدالت کو بتایاکہ ملزم نے انگلش میں بیان دیا،میں نےاردو میں لکھا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ قانون تمام شہریوں کو تحفظ دیتا ہے،اردومیں بیان کیوں لکھاکل وہ مکرجائےگا، تھوڑی دیرپاکستانی بن کےسوچیں،ہرکیس کوادھرادھرنہ کیاکریں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *