ڈاکٹرشاہد مسعود کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی؛چیف جسٹس

follow link  سپریم کورٹ نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی سات سالہ بچی زینب کے کیس میں مجرم پر الزامات سے متعلق نجی ٹی وی اینکرڈاکٹر شاہد مسعود کا جواب مسترد کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معافی کا وقت گزر گیا۔ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

follow

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس میں مجرم عمران کے غیرملکی بینک اکاؤنٹس کا دعویٰ کرنے والے شاہد مسعود کی جانب سے ندامت پرمبنی جواب مسترد کردیا ۔

سماعت کے دوران شاہد مسعود کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ اگر توہین عدالت کا مقدمہ ہے تو شاہد مسعود عدالت میں غیر مشروط معافی مانگنا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معافی کا وقت گزرگیا ، شاہدمسعود کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ چینل کتنے دن تک بند ہو سکتا ہے، شاہد مسعود پر کتنے دن کیلئے پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ تمام حالات کا جائزہ لیں گے۔

جسٹس ثاقب نثارنے مزید کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ عدالت میں غلط بیانی پر دہشتگردی ایکٹ لگانا ہے یا نہیں۔ پیمرا قانون کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ اچھا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں ۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ معاملہ سزا اور جزا کا نہیں قانون کی تشریح کا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

real cytotec without prescription

http://ekermuhendislik.net/?figarofit=conocer-new-york-gratis&99a=fc

online dating academic journals

finasterid på nätet

go to link