شہرقائد میں آج پارہ اکتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم خشک رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب دوپہر میں کم ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔ کراچی میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت بیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا

دوسری جانب لاہور میں زیادہ سے زیادہ چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب دوپہر کو چھتیس فیصد رہنے کی امید ہے ۔ساتھ ہی اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ بتیس جبکہ کم سے کم تیرا ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی امید ہے

محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت بے نظیر آباد میں رہا جہاں پارہ تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا ۔ مٹھی میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ جبکہ کراچی ، دادو ، ٹھٹہ ،چھور، لسبیلہ اور پڈ عیدن میں بھی درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

follow url  

ماہرین کے مطابق اگر گرمی سے بچنا ہے تو صبح سویرے ڈھیر سارا صاف پانی پئیں اور بچوں کو بھی اسکول جانے سے پہلے زیادہ سے زیادہ پانی پلا کر بھیجیں

https://cryptonextlevel.com/miser/8421