ایم کیو ایم پاکستان کی 2 خواتین رکن سندھ اسمبلی پی ایس پی میں شامل

 ایم کیوایم پاکستان کی ایم پی اے ناہید بیگم اور نائلہ منیر نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی جبکہ مصطفی کمال نے پی آئی بی اور بہادرآباد کے ساتھیوں کو فیصلے پر نظرثانی کرنے اور پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے ایم کیوایم پاکستان کی مزید2پتنگیں کاٹ دیں، ایم کیو ایم کی مزید دو ایم پی اے ناہید بیگم اور نائلہ منیر پی ایس پی کا حصہ بن گئیں۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی میں 2 خواتین ایم پی ایزشمولیت اختیارکررہی ہیں، پرانے ساتھیوں کو بھی پی ایس پی جوائن کرنے کی دعوت دیتا ہوں، ہم نے کسی سے انتقام لینے کے لئے یہ کام شروع نہیں کیا تھا، بہادرآباد،پی آئی بی والوں سےکہتاہوں اپنےفیصلے پر نظر ثانی کریں۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ دعوت دیتاہوں دلوں کو صاف کر کے ہمیں جوائن کریں، مردم شماری اورحلقہ بندیوں میں کراچی سے ناانصافی کی گئی، مل کر کراچی اور حیدرآباد کی مردم شماری کیلئےجدو جہدکرنی ہے، آئیں شہر سے ناانصافیوں کے خلاف مل کر جدوجہد کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *