میرا نام خان ہے ، میں دہشتگرد نہیں

انسداد دہشتگردی عدالت نے چار مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری ملنے پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی خوشی کااظہارکچھ الگ ہی انداز میں کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’’مائی نیم ازخان اینڈ آئی ایم ناٹ ٹیررسٹ‘‘ لکھ ڈالا

اپنے دہشتگرد نہ ہونے کا یقین دلاتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ سپریم کورٹ بھی مجھے صادق اور امین قرار دے چکی ہے اور میں ان چور اچکوں کے پیچھے پڑا ہو۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *