ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں، شرجیل میمن

سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہم عدلیہ کیخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے، ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں، نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے، وہ سیاسی شہید بنناچاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات ہیں مگرعدلیہ کےخلاف تحریک نہیں چلائیں گے، ہم نواز شریف نہیں جوعدالتوں پر حملے کریں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میاں صاحب فیصلے حق میں آنے پرمٹھائیاں بانٹتے ہیں، فیصلہ خلاف آنےپرمیاں صاحب تحریک کی دھمکی دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست دفن ہوچکی ہے، میاں صاحب سیاسی شہید بننا چاہ رہے ہیں ، نواز شریف کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *