جہانگیر ترین کی نشست پر بیٹے علی ترین کے کاغذات نامزدگی جمع

لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ضمنی انتخاب کے لیے ان کے بیٹے علی ترین نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

جہانگیر ترین نے اعلان کیا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کی مشاورت اور رضا مندی سے وہ اپنی خالی نشست این اے 154 پر اپنے بیٹے علی ترین کو ضمنی انتخاب میں کھڑا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر علی ترین کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ہمیں کہا کہ چھوڑ دیں سیاست کو، سیاست نے آپ کو کچھ نہیں دیا، ’لیکن ہمیں لودھراں کے عوام نے بہت محبت دی لہٰذا ہم ان کا ہاتھ نہیں چھوڑیں گے‘۔

علی ترین نے لودھراں کے عوام کے لیے دل و جان سے خدمت کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

آج صبح جہانگیر ترین اور علی ترین ریلی کی صورت میں الیکشن کمیشن پہنچے جہاں جہانگیر ترین کی نشست پر بیٹے علی ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق مذکورہ حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے امیدواروں کی حتمی فہرست 29 دسمبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 5 جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔

این اے 154 پر ضمنی انتخاب 12 فروری کو منعقد ہوں گے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *