جشن عیدمیلاد النبیﷺ اسلام آباد اورچاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

 جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدمیلادالنبیﷺ پرپاک فوج کی جانب سے 31 توپوں کی سلامی دی گئی اور صوبایی دارلحکومت میں ۲۱ توپوں کی سلامی پیش کی گی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کےلیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔جشن عیدمیلاالنبیﷺ کےموقع پرپشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں پاک فوج کی جانب سے21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔۔ جوانوں کے اللہ اکبراور پاکستان زندہ بادکےنعروں سے فضا گونج اٹھی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *