اسلام آبادہائیکورٹ کی نوازشریف کو آخری مہلت

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو ن لیگ کا صدر بنانے کیخلاف درخواست پر نوازشریف کے رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انھیں آخری نوٹس جاری کردیا اور حکم دیا ہے کہ نوازشریف نے جواب نہیں دیا تو یکطرفہ فیصلہ دینگے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کون لیگ کاصدربنانےکیخلاف درخوست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ جسٹس عامرفاروق نے کی۔

سماعت کے دوران اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ نوازشریف نےجواب نہیں دیاتویکطرفہ فیصلہ دینگے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کو آخری نوٹس جاری کردیا۔

وزارت قانون نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا جبکہ اسٹیبلشمنٹ، کابینہ ڈویژن نےآج بھی جواب جمع نہیں کرایا، جس پر عدالت نےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن،الیکشن کمیشن کمیشن کوپانچویں بارنوٹس جاری کردی

درخواست گزار وکیل مخدوم نیازانقلابی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جس سینیٹر نےایک ووٹ سے بل پاس کرایا اسے فارغ کر دیا گیا، سپریم کورٹ فیصلوں کےمطابق نااہلی تاحیات ہے، عدلیہ پارلیمنٹ انتظامیہ سےبالاآئین ہے۔

مخدوم نیازانقلابی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ آئین سے بالا قرآن اور سنت ہے، نااہل شخص کی ذات کیلئے پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کرسکتی، پارلیمنٹ نےنااہل شخص کیلئے رعایت دے کر آرٹیکل190کی خلاف ورزی کی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *