اسحاق ڈارکیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 2 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد:ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 2 جنوری تک ملتوی کردی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسحاق دار کو کافی وقت مل گیا، اب ان کی نیک نیتی سامنے آ جائے گی۔

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف عدالتی کارروائی روک دی ہے۔

فاضل جج کے استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اسحاق ڈار کی طرف سے آج کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔ ہائیکورٹ نے سترہ جنوری تک حکم امتناع جاری کیا ہے۔ اسحاق ڈار کو کافی وقت مل گیا ہے اب اُن کی نیک نیتی سامنے آجائے گی

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کا حکمنامہ آئندہ سماعت پر جمع کرا دیں گے۔ احتساب عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے دو جنوری تک ملتوی کر دی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *