نوازشریف کے پروٹوکول اوروزیراعظم پرعمران خان کی کڑی تنقید

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایک بار پھرسابق وزیراعظم نواز شریف پر برس پڑے۔ کہتے ہیں عوام کا پیسہ اُس شخص پر خرچ کیا جارہا ہے جس پر کرپشن الزامات ہیں ۔ نااہل وزیراعظم کو سرکاری پروٹوکول ملنا شرمناک ہے

بولے شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو پنجاب ہاؤس میں رُکنے کی اجازت کیسے دی ۔ وزیراعظم تین سو ارب  کی کرپشن کرنیوالے کو سپورٹ کررہے ہیں

لندن سے وطن واپسی پرسابق وزیراعظم نوازشریف کوملنے والے پروٹوکول کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شدید  تنقید کا نشانہ بنایا ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر عمران خان نے نوازشریف کے پروٹوکول پرکڑی تنقید کی۔

عمران خان نے وزیراعظم کی جانب سے نواز شریف کا ساتھ دینے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا  کرپشن کے ملزم کو پروٹوکول دینا شرمناک عمل ہے ۔ وزیراعظم نے شرمناک طریقے سے خود کو بے توقیر کیا ہے۔  کرپشن کے ملزم کے پروٹوکول پر قوم کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان کس طرح ایک ملزم کو پروٹوکول دے سکتے ہیں۔

نواز شریف نے قومی دولت لوٹ کر 300 ارب بیرون ملک بھیجےاور اب احتساب عدالتوں میں کرپشن کے مقدمات بھگت رہے ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *