معروف صحافی حامد میرکیخلاف عدالتی حکم پراغواء کامقدمہ درج

معروف صحافی حامد میر پرحساس ادارے کے ملازم خالد خواجہ کے اغوا کا مقدمہ درج 

حامد میر کے خلاف ایف آئی آر عدالتی حکم پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کی گئی۔حامد میر کے خلاف حساس ادارے کے ایک مقتول ریٹائرڈ افسر خالد خواجہ کو اغوا کرنے کا الزام تھا۔ مقدمہ میں تین  سو پنسٹھ کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ مقتول خواجہ خالد کی بیوہ نے حامد میر کے خلاف درخواست دی تھی۔

 حامد میر نے ٹوئٹر پر اپنا موقف دیتے  ہوئے لکھا کہ یہ سات سال پرانا مقدمہ ہےیہ کیس صرف میری آواز دبانے کے لیے درج کیا گیا لیکن جھوٹے مقدمات سے مجھے خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔

{Reporters Diary}

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *