مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

مریم نواز کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا مریم نوازعدلیہ کی کردار کشی کر رہی ہیں، توہین عدالت کی کارروائی کی جائے

تفصیلات  کے مطابق لاہور کا شہری سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف عدالت پہنچ گیا اور لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ، درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدمریم نواز نے توہین آمیز ٹوئٹس کئے،پیغامات میں عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا، ایسے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *