ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد

عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کے ملزم ظفر حجازی کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج کردی۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے سابق چیرمین ظفر حجازی پر چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا الزام ہے اور پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جب کہ مقدمے میں ان پر فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔

ظفر حجازی نے اپنے خلاف چلنے والے مقدمے کو خارج کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی جسے عدالت نے خارج کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیرمین ایس ای سی پی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے 29 نومبر تک شہادتیں طلب کرلیں

{Reporters Diary}

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *