جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے حدیبیہ پیپرزملزکیس کی سماعت سے معذرت کرلی

http://web-impressions.net/fister/2051 جسٹس آصف سعید کھوسہ کی حدیبیہ پیپرزملز کیس کی سماعت سے معذرت کرلی اور کہا کہ غلطی سے کیس میرے سامنے مقررکیا گیا، اپنے فیصلے میں حدیبیہ پیپرز کھولنے کے حوالے سے حکم دیا تھا

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے اور نئےبینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا اور کہا کہ کیس سماعت کیلئے مقررکرنے کا اختیارچیف جسٹس کوہے، اس حوالے سے کچھ کہنا مناسب نہیں۔

حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی سماعت کےلیے نیابینچ تشکیل دیا جائے گا۔