اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں

 

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحا ق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، سماعت پر ملزم اسحاق ڈار عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وہ اس وقت علاج کی غرض سے بیرون ملک ہیں

اسحاق ڈار نے نمائندے کے ذریعے ٹرائل جاری رکھنے کی درخواست کی ہے جس کے بارے میں وکیل کا کہنا ہے کہ بھجوائی گئی پاور آف اٹارنی کی وزرات خارجہ سے تصدیق کروائی جا رہی ہے، وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی انجیو گرافی ہو چکی ہے، ایکو ہونا باقی ہے جس کے لیے ایک نئے ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا ہے

اسحٰق ڈار نے عدالت میں حاضری یقینی بنانے کے لیے 50 لاکھ مچلکے جمع کروا رکھے ہیں تاہم  عدالت کا کہنا ہے کہ ضامن نے ملزم کو پیش نہ کیا تو 50 لاکھ ضمانتی مچلکے ضبط ہوجائیں  گے،احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *