کراچی میں دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام

 شہر قائد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس نے گولا بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے

کراچی پولیس نے کراچی کو ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچا لیا ،کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ  مسروقہ گاڑی سے اسلحہ وگولا بارود برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتارشدت پسندوں میں محمدسلطان،عبدالرحمان شامل ہیں ۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *