پشاور ضمنی انتخاب کل ھونگے موبائل فون کے استعمال پر پابندی

 پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چار میں ضمنی انتخاب کے موقع پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے  ہوئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی

پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چار میں ضمنی انتخاب کے موقع پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے

 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے حدود میں موبائل فون کا استعمال خلاف قانون قرار دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن188کے تحت کارروائی کی جائے گی

حلقے میں پارٹی رہنماؤں کی جانب سے تیاریاں عروج پر ہیں، جب کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھی پولنگ کا سامان پولنگ اسٹیشنز پہنچانا شروع کردیا گیا ہے

 ضمنی انتخاب کے باعث حلقے میں 26 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ عام تعطیل ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لئے دی گئی ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *