نصرت آراء انتقال کرگئیں

: مشہور پاکستانی ڈرامے عینک والا جن میں بل بتوڑی کا کردار نبھانے والی خاتون اداکارہ نصرت آراء انتہائی کسمپرسی کی حالت میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئیں۔

بل بتوڑی کا کردار کرنےوالی نصرت آراء نے اپنے فنی کیرئیر میں صرف ایک مشہور ڈرامہ ”عینک والا جن’ ہی کیا جس میں ان کے کردار کو خوب پسند کیا گیا جب کہ ڈرامہ کے اختتام کے بعد کوئی اور بڑے ڈرامہ میں کام نہیں کرسکیں۔

انہیں پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا جب کہ ایک سال قبل فالج کا دورہ پڑا تھا اور وہ صاحب فراش تھیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *