اسحاق ڈارکیس کی سماعت پیرتک ملتوی

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہ -عبدالرحمان گوندل کو دوبارہ طلب کرلیا

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ بیرسٹر ظفراللہ، طارق فضل چوہدری اور رانا افضل کمرہ عدالت میں موجود تھے

احتساب عدالت میں بینک اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کردیں، ٹرانزیکشن کی تفصیلات عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔

اسحاق ڈار کی پیشی کے موقع پراحتساب عدالت کے باہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *