مریم نواز لندن روانہ

 

این اے 120 میں کلثوم نواز کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز لندن روانہ ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور بیٹی بھی لندن روانہ ہوئی ہیں۔مریم نواز براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئی ہیں جہاں وہ اپنی بیمار والدہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں۔مریم نواز کی والدہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ گلے کے کینسر کے علاج کے لیے ان دنوں لندن میں زیر علاج ہیں جس کے باعث این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ان کی مہم مریم نواز نے چلائی اور مسلم لیگ (ن) نے انتخاب میں کامیابی حاصل کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *