این اے ۱۲۰ کے معرکے میں حصہ لینے والے امیدوار

 

کلثوم نواز شریف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ ہیں ۔مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی نااہلی کے بعد بیگم کلثوم نواز کو ان کی خالی نشست سے انتخاب لڑانے کا فیصلہ کیا ۔وہ علیل ہیں لندن گئ ہوئی ہیں انکی انتخابی مہم مریم نواز شریف چلارہی ہیں
 پاکستان تحریک انصاف کی نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس ہیں ۔ 2010میں سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیا ۔ 2013 کے انتخابات میں نواز شریف کے مدمقابل این اے 120 لاہور سے الیکشن لڑا اور 52,321 ووٹ حاصل کیے۔
 پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر معروف صحافی اور مصنف وارث میر کے صاحبزادے ہیں۔  پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ماسٹرز ان پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔ دور طالب علمی سے پی پی کے ساتھ وابستہ ہیں ۔۔ انتخابی سیاست کا آغاز 2013 میں کیا۔

 جماعت اسلامی کے امیدوار ضیاء الدین انصاری نے کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کیا اور پنجابی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔دوران تعلیم سیاست سے وابستہ ہوئے۔2001 اور 2005 کے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ لیا اور لاہور کی یونین کونسل 74 کے ناظم منتخب ہوئے۔

پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری ایم اے، ایل ایل بی ہیں ۔2007 میں وہ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر منتخب ہوئے ۔ان کے دو شاعری مجموعے کتابیں’’اُداس آنکھیں‘‘ اور ’’میری محبت میرے ابو‘‘ شائع ہو چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *