ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے

ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پی ایس پی میں شامل۔

ندیم راضی ایم کیوایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کی پی ایس 121 سے ممبر اسمبلی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال نے ندیم راضی کی پی ایس پی میں شمولیت سے آگاہ کیا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اب تک ہمارے پاس لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہماری سچائی کی وجہ سے لوگ شامل ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ندیم راضی کو پاک سرزمین پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ایسے تمام لوگ جو انتظار کررہے ہیں انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *