اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار پر بدھ کو فرد جرم عائد کی جائے گی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے ریفرنس میں 27 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے جہاں جج محمد بشیر نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے ریفرنس کی سماعت کی۔دوران سماعت اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کے خلاف ریفرنس 23 جلدوں پر مشتمل ہے اس لئے اسے پڑھنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی جائے۔احتساب عدالت کے جج نے وکیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو 6 ماہ کے اندر ٹرائل مکمل کرنا ہے، اگر ایک ہفتے کی مہلت دی تو مقررہ مدت میں کیس نہیں نمٹایا جاسکتا۔جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ ریفرنس پڑھنے کے لئے 2 دن کافی ہیں، عدالت روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے گی۔عدالت نے اسحاق ڈار کی اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کے لئے انہیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *