نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نیب لاہور کے سامنے پیش

نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نیب لاہور کے سامنے پیش ہوگئے۔
قومی احتساب بیورو  نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کو شریف خاندان کی لندن پراپرٹیز ایون فیلڈ کیس میں طلب کیا تھا جہاں وہ آج لاہور میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوئے ۔
۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا جو نیب نے فیصلے کی تاریخ سے 6 ہفتوں میں دائر کرنا ہے جس کے لیے نیب حکام نے کارروائی شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *