نجم سیٹھی چیرمین پی سی بی بلامقابلہ منتخب

شہریار خان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیرمین منتخب ہوگئے۔ نجم سیٹھی نے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے طور پر ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں اور انہوں نے گورننگ بورڈ کےاجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے گورننگ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتروں گا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کےلیےہمیں مل کر کام کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *