میرا قائد کہے تو عمران خان کی حکومت ایک ہفتے میں فارغ کر دوں امیر مقام

میری اور عائشہ گلالئی کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی  الزامات عائد کرنے والوں کو پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجیوں گا امیر مقام کا اسلام اباد میں پریس کانفرنس سے خطاب۔امیر مقام نے کہا کہ میرا قائد کہے تو عمران خان کی حکومت ایک ہفتے میں فارغ کر دوں، مجھے کیا ضرورت ہے عمران خان نے تو خود اپنی پارٹی خراب کر دی۔

پی ٹی آئی نے میری جماعت اور ذات پر الزامات لگائے مجھے کیا ضرورت پڑی ہے کسی خاتون کو 50 کروڑ روپے دے کر عمران خان کی اخلاقیات کا معاملہ اٹھاؤں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 50 فیصد قیادت خود ان کیخلاف ہے مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں رہی، کیا میرے پاس پیسا بنانے کی مشین ہے جو50 کروڑ روپے دے کر عمران کیخلاف مہم چلاؤں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتنی گندی زبان نہیں دیکھی جو عمران خان نے شروع کی ہے، آپ نے لوگوں کو بدنام کرنے کا کونسا ٹھیکا لیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والوں کو نہیں چھوڑوں گا عدالت جاؤں گا، کرپشن خیبر پختونخوا میں ہو رہی ہے وہ تو سب نے دیکھی ہے، تحریک انصاف کے اپنے ارکان کہہ رہے ہیں کہ کرپشن ہورہی ہے، ن لیگ مضبوط قلعے کی طرح ہے ٹوٹ پھوٹ کی شکار نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *