ملک کے اٹھارہویں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا تعارف

 

 

 

 

ملک کے اٹھارویں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  30 سال سے سیاست کا حصہ ہیں اور 6 مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔  شاہد خاقان عباسی 27 دسمبر 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔وہ  ممتاز سیاستدان خاقان عباسی کے بیٹے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی رشتہ ازداوج میں منسلک ہیں اور انکے 3 بچے ہیں۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم لارنس کالج مری سے حاصل کی اور  یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی ۔شاہد خاقان عباسی نے 1988 میں والد کے انتقال کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور اسی سال مری کے حلقہ این اے 50 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔1990میں پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع بنے جس کے بعد 1993 کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر این اے 50 سے ہی تیسری مرتبہ کامیاب ہوئے اور قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے چیرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔1997 کے انتخابات میں شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور پی آئی اے کے چیرمین بھی رہے جب کہ مشرف دور حکومت میں 2 سال جیل میں رہے جس کے بعد عدالت نے انہیں 2001 میں بری کیا۔ 2002 کے عام انتخابات میں شاہد خاقان عباسی کو پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن 2008 کے الیکشن میں وہ پانچویں مرتبہ کامیاب ہوئے اور مخلوط حکومت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وفاقی وزیر تجارت کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ میں شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پیٹرولیم خدمات انجام دیں۔نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی ایئر لائن ایئر بلیو کے مالک بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *