عمران خان کا بیگم کلثوم نواز کے لیے نیک تمناووں کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص ہونے پر ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں بیگم کلثوم نواز کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ان کی دعائیں ہیں کہ وہ کینسر کے خلاف جنگ جیت جائیں۔ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز علاج کے غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص کی ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *