شبقدر میں بارشوں سے تباہی

شبقدر میں رات بھر شدید بارش نے تباہی مچا دی.شبقدر بازار میں دوکانیں پانی سے بھر گئی اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت دوکانوں سے سامان اور پانی نکالنے میں مصروف عمل ہیں .دوکانوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے.حکومت کی جانب سے بروقت انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید نقصانات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے.کیوں کہ بازار میں نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں ہے اور نہ حکومت نے اس طرف کوئی توجہ دی ہے۔ بازار میں پانی کے نکاسی کا کوئی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے سیلابی پانی دوکانوں میں داخل ہوجاتا ہے.شبقدر بازار مکمل بند پڑا ہے اور ٹریفک جام ہو چکا ہے کیوں کہ چھوٹی گاڑیاں اکثر پھنس کر رہ گئی ہے.مٹہ روڈ,گندہاب روڈ,پشاور روڈ,کتوزئی روڈ,شبقدر بازار کے تمام روڈز پر ہر طرف سیلابی پانی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *