جس عوام نے مجھے منتخب کیا ان کا شکریہ ادا کرنے جارہا ہوں میاں محمد نواز شریف

 

پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے روانگی کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان اور دیگر مسلم لیگی پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عوام کا شکریہ ادا کرنے اور ایک مشن لے کر جارہا ہوں خواہش ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئندہ مدت کے لئے وزیراعظم رہیں، جوکام میں نے شروع کیے ہیں وہ ان کو مکمل کرنا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پنجاب کی جان اور پاکستان کی شان ہیں، انہوں نے پنجاب کو رول ماڈل بنایا ہے، شہبازشریف نے ابھی مزید بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، اللہ ہمیں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی توفیق دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *