بے نظیر بھٹو قتل کیس پرویز مشرف اشتہاری قرار

راولپنڈی: بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے میں انسداد دہشت گردی راولپنڈی نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے کر ان کی جائیداد کی قرقی کا حکم جاری کردیا۔عدالت کے فیصلے میں پانچ گرفتار ملزمان کو بری کردیا گیا جبکہ سابق سی پی او سعود عزیز کو مجموعی طور پر 17 سال اور سابق ایس پی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر 17 سال کی سزا سنائی گئی۔

رفاقت ، حسنین ، رشید احمد ، شیر زمان اور اعتزاز شاہ کو بری کرنے کا حکم۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے دوران وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

خیال رہے کہ 27 دسمبر2007ء کو لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے بعد روانگی پر لیاقت باغ چوک میں خود کش حملے کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوگئی تھیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *