امیر مقام اور ریحام خان نے عائشہ گلالئی کو اکسایا حاجی فضل الہی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حاجی فضل الہی نے پارٹی کی منخرف رہنما عائشہ گلالئی کےخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اگر گلالئی پشتون اورغیرت مند ہے تو چار سال تک ایم این اے رہنے کی خاطر بے عزتی  کیوں برداشت کی۔انہوں نے کہا امیرمقام اور ریحام خان نے اس کو تیار کیا ۔
عائشہ گلالئی عمران خان کے مخالف زرداری اور امیر مقام کےگروپ میں شامل ہے ۔ریحام خان اور عائشہ گلالئی شارٹ کٹ استعمال کرتے ہیں ۔عائشہ گلالئی نے سستی شہرت حاصل کرنے کےلئے شارٹ کٹ کا استعمال کیا۔گمنام ہسپتال بنانے کےلئے عائشہ گلالئی نے قطر میں چندہ وصول کیا انہیں چندہ اورسیز پاکستانیوں کو واپس کرنا چاہیے یا پهر شوکت خانم کو عطیہ کرے قطراور دبئی کے فنڈ کا حساب دے
عائشہ گلالئی کی حثیت ٹیسو پیپر جیسی ہے جسے مسلم لیگ ن جلد پهینک دے گئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *