مریم نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش

follow site وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازپانامہ پیپرز سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئیں،جےآئی ٹی میں پیشی کے لئے روانگی سےپہلےمریم نواز والدہ کلثوم نواز سے گلے ملیں اور دعائیں لیں۔مریم نواز کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے اطراف سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے،ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد اکیڈمی کے باہر موجود ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف، حسین نواز، حسن نواز، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم کے کزن طارق شفیع، کیپٹن (ریٹائرڈ)صفدراور وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی جے آئی ٹی  کے سامنے پیشں ہوئے ہیں۔مریم نواز کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے،اس موقع پر 25 سو سے زائد سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی ہیں۔جے آئی ٹی نے آج چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری کو بھی طلب کررکھا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *