سپریم کورٹ میں مقدمہ کرپشن کا تھا ہی نہیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں درخواست گزاروں نے کرپشن، منی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے کے الزامات لگائے تاہم کیس وہیں کھڑا ہے اور سپریم کورٹ توثیق کرچکی ہے کہ سماعت کردہ مقدمہ کرپشن کا ہے ہی نہیں.سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا سپریم کورٹ میں مقدمہ کرپشن کا تھا ہی نہیں اور

اس کی توثیق سپریم کورٹ نے کی تاہم مقدمہ اس تماشے کا تھا جو اپوزیشن لگانا چاہتی ہے۔۔
امید ہے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ تماشہ لگانے والوں کی درخواست مسترد کرے گی تاہم آخری وقت تک لڑتے رہیں گے اور عمران خان کی شکل میں سازشوں کے ٹولے کو پاکستان کے عوام بھی مسترد کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں جو دستاویزات جمع کرائیں وہ تصدیق شدہ ہیں۔وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم 50 سال پرانا حساب دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوتے اور وہ تین عدالتوں سے مفرور ہیں ۔

تصویر میاں خورشید 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *