مری لفٹ گرنے سے 10 افراد جاں بحق

مری میں لفٹ گرنے سے 10 افراد جاں بحق   اور دو زخمی ہو گئے۔

 بنواڑی اور چھرا پانی کے درمیان سفر کے لیے لوگ ’’ڈولی لفٹ‘‘ استعمال کرتے ہیں جو جمعرات کی دوپہر گہری کھائی میں گر گئی۔

مری اور کئی دیگر  پہاڑی علاقوں میں جہاں پل نہیں ہیں وہاں لوگ آنے جانے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت بنائی گئی ڈولی لفٹس استعمال کرتے ہیں ۔

لفٹ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال پہنچایا ۔  لفٹ گرنے کے واقعات ماضی میں بھی پیش آ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *