کیپٹن ر صفدر جے آئی ٹی کے سامنے پیشں

 

 

 

 

 

 

وزیر اعظم کے داماد اور مریم صفدر کے خاوند ایم این اے کیپٹن ر صفدر جے آئی ئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم پانامہ لیکس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان سے سوال جواب کرے گی۔اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف ان کے بیٹے حسین نواز اور حسن نواز، بھائی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں ۔

کیپٹن ر صفدر کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ۔تاہم مسلم لیگ کی قیادت کے وہ چہرے جو ہر روز شریف خاندان کے دفاع کے لئے یہاں موجود ہوتے ہیں نظر نہیں آئے ۔کیپٹن صفدر کے ساتھ صرف آصف کرمانی جوڈیشل اکیڈمی آئے ۔باقی شریف خاندان کے ممبران اس وقت سعودیہ عرب میں قیام  پذیر ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *