وزیر اعظم نواز شریف ایک ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے سال 2016 کے مالی اثاثوں کے گوشوارے جاری کردئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ایک ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔جس میں ان کے بیٹے حسین نواز کی طرف سے 23 کروڑ 45 لاکھ روپے کی رقم بھی شامل ہے۔وزیر اعظم نے اپنی اہلیہ کے زیورات کی مالیت 15 لاکھ ظاہرکی ہے۔ان کے گوشواروں کے مطابق ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے گوشواروں میں جاتی عمرہ رائیونڈ کی قیمت 40 لاکھ،اپر مال لاہور جائیداد کی قیمت 25 کروڑ ظاہر کی گئ۔وزیر اعظم کے پاس 3 گاڑیاں 2 ٹریکٹر بھی ہیں۔ان کے پاس 50 لاکھ کے جانور اور پرندے بھی ہیں ۔ان کے گھر کے فرنیچر کی مالیت 70 لاکھ ہے۔

عمران خان1ارب40کروڑروپےسےزائد اثاثوں کےمالک ہیں،الیکشن کمیشن۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نےبنی گالا کےگردباؤنڈری وال کی مالیت69لاکھ اور خان ہاؤس میں دفترکی مالیت 59لاکھ روپےظاہر کی گئ۔عمران خان نے گوشواروں میں بنی گالا اراضی کو تحفہ ظاہر کیا ہے اور بنی گالا اراضی کی موجودہ مالیت75کروڑروپے بتائی ۔عمران خان نے بھی بیرون ملک کوئی اثاثہ ظاہر نہیں کیا،الیکشن کمیشن۔
۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *