محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مئی میں سخت گرمی پڑ سکتی ہے اور ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ہے، اس لیے کراچی کی عوام تیار رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

کراچی والے شدید گرمی کے لئے تیار ہوجائیں، چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے مئی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں سخت گرمی ہوگی، متعلقہ اداروں ہیٹ ویو کےحوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا لیکن محسوس اڑتیس ڈگری ہوگا، ہوا کےکم دباوٴ کےباعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائےگی۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت32ڈگری اور ہوا میں نمی کاتناسب51فیصد ہے۔

طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔