پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست دائر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف نے رجسٹرارسپریم کورٹ کے اعتراض کے بعد سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی نااہلی درخواست دائر کی۔

شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ آصف علی زرداری نے اپنے تمام اثاثہ جات کو ظاہر نہیں کیا لہذا انہیں آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہل کیاجائے۔…