کامن ویلتھ گیمزمیں ایک گولڈ اور 2براؤنز میڈلز جیتنے والی قومی ریسلنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ۔

کامن ویلتھ گیمز میں قومی پرچم بلند کرنے والے ریسلنگ کے کھلاڑی انعام بٹ  گولڈ میڈل، طیب رضا اور محمد بلال براؤنز میڈلز کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قومی ہیروز کا شاندار استقبال کیا گیا۔

پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر انعام بٹ حکومتی عدم توجہ پر نالاں تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ اور ریسلنگ ایسوسی ایشن کی مدد سے ٹریننگ کی، جیت پر خوش ہوں پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

براؤنز میڈل جیتنے والے ریسلر طیب رضا اور محمد بلال نے تمغےعوام کے نام کرتے ہوئے کہا وہ اولمپکس میں بھی شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کریں گے